سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع میں نوجوانوں کی مائننگ ٹریننگ

 
0
71

فرنٹیئر کور نارتھ ( خیبر پختونخوا) نے ایف ڈبلیو او کے تعاون سے باجوڑ، مہمند اور خیبر کے نوجوانوں کے لیے اسلام آباد میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (CTTI) میں دو مختصر دورانیہ کے کورسز کو سپانسر کیا

اسٹوڈنٹس کو دورانِ کورس فری آف کاسٹ ٹریننگ اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں

یکم اپریل سے شروع ہونے والے کورسز میں تینوں اضلاع سے 50 طلباء نے حصہ لیا اور کامیابی سے تین ماہ پر مشتمل کورسز مکمل کئے

تربیت کی کامیاب تکمیل پر سی ٹی ٹی آئی اسلام آباد میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی

تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے

کورسز کی کامیابی کی بنیاد پر، فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام CTTI میں 15 جون 2023 کو تین اضافی تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ باجوڑ، مہمند، خیبر اور چترال سے مجموعی طور پر 150 طلباء کو ان کورسز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیا