سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDA-DWP) کے46 ویں اجلاس کو ری شیڈول کر دیا گیا

 
0
230

اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(CDA-DWP) کے46 ویں اجلاس کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے اب یہ اجلاس 15جنوری2020 ؁ء بروز بدھ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہو گا۔تاہم اس اجلاس کے ایجنڈے میں سیکٹر آئی 12-کے ترقیاتی کاموں کے PC-Iکو بھی شا مل کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کے با قی ایجنڈے میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آئندہ بدھ کو ہونے والے سی ڈی اے۔ڈی ڈبلیو پی کے 46 ویں اجلاس میں اسلام آباد میں ملٹی پرپز پریڈ گراؤنڈ کےPC-Iپر نظر ثانی، مارگلہ ٹاؤن فیز I- اورفیزII-کے درمیان کورنگ روڈ کی دوبارہ بحالی اور کشادگی کے منصوبے کا PC-I، اسلام آباد کے موجودہ انفراسٹرکچر کا مکمل تجزیہ اور اندازہ لگانے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاء،میجر ہائی ویز اور ایونیوز سے متعلق تفصیلی ڈیزائن اور اس پر عملدرآمد کے لیے کنسلٹینسی سروسز حاصل کرنے کے لیے بنائے جانے والےPC-II کے علا وہ راول چوک اسلام آباد اور پارک روڈ اسلام آباد پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کے منصوبے کا PC-Iکا بھی شامل ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پیدل چلنے والوں کے لیے آٹھ پل (Pedestrian Bridge)کے PC-I پر بھی غور کیا جائے گا جس میں منظوری شدہ PC-Iکے مطابق منظور شدہ مقامات میں تبدیلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت پلاننگ کے مختلف شعبوں کے افسران کے علاوہ وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے افسران کے علاوہ متعلقہ شعبوں کے افسران شرکت کریں گے۔