سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بدھ کے روز بھی جاری

 
0
266

اسلام آباد جنوری 08 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹرF-11/3میں بھیکہ سیداں کے علاقے میں بھر پور آپریشن کر کے متعدد تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اسٹنٹ کمشنر/ مجسٹریٹ اور اسلام آباد پولیس بھی موجود تھی جبکہ سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ اور لینڈ سروے کے علاوہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔
اس آپریشن میں بھیکہ سیداں کے قبرستان کی حدود میں قائم کی گئی تجاوزات اور تعمیرات کو ویل ڈوزر اور دیگر ہیوی مشینری سے مسمار کیا گیا۔ مسمار کی جانے والی تجاوزات اور تعمیرات میں 01کمرہ، 05 چھپر، 04چار دیواریاں،03گیٹ، 2 کنال رقبے پر بنائی گئی 01نرسری،01واش روم اور ایک سیکورٹی بیرئر شامل ہے۔