زلفی بخاری کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت

 
0
59

 رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے بیرون ملک کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہونے کے باعث قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔
نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جاری تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری بھی شامل تفتیش ہیں، یہی وجہ ہے کہ نیب نے زلفی بخاری کو کال اپ نوٹس بھیجا تھا۔
زلفی بخاری نے نیب کے بھیجے گئے کال اپ نوٹس کے جواب میں لکھا کہ بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث وہ نیب آفس پیش نہیں ہوسکتے۔
زلفی بخاری نے موقف اپناتے ہوئے لکھا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی ہے، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔
زلفی بخاری نے نیب سے استدعا کی ہے کہ پیشی کی تاریخ ان کی واپسی تک ملتوی کی جائے اور انہیں نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔ ان کے مطابق نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔