اسلام آباد (ٹی این ایس) ججز تعیناتی کا معاملہ ، تحریک انصاف نے اپنا ہی منشور نظر انداز کردیا

 
0
27

اسلام آباد(سب نیوز)ججز کی تعیناتی کا معاملہ ،تحریک انصاف اپنے بنیادی منشور سے ہٹ گئی،تحریک انصاف کے ابتدائی منشور کی دستاویز سب نیوزنے حاصل کر لی۔
تحریک انصاف کے ابتدائی منشور پر جماعت کی رجسٹریشن کروائی گئی ۔
ابتدائی منشو رکے مطابق منشور کے مطابق ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے تحت ہوگی ،
تعیناتی میں ججز بار کونسلز اور سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی شامل ہونگے ،،
ججز تعیناتی میں بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی ،
تحریک انصاف کے ابتدائی منشور کے نکات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ججز کی تعیناتی اور احتساب ہو سکے گا،
تحریک انصاف کے ابتدائی منشور کے نکات کی تصدیق بانی رکن اکبر ایس بابر نے بھی کر دی۔