اسلام آباد(ٹی این ایس) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ

 
0
119

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ترجمان پاک بحریہ

کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ کی حالیہ مون سون بارشوں کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ کمانڈرز کو امدادی کاروائیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت۔ ترجمان پاک بحریہ

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ