لاہور (ٹی این ایس) پی ٹی آئی نے جی بی کے 12ارکان کوفارورڈ بلاک بنانے ، پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا

 
0
112

تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے 12ارکان کو گلگت بلتستان الیکشن میں فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

تحریک انصاف نے سید سہیل عباس، کرنل ریٹائرڈ عابداللہ بیگ، شمس الحق، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان الیکشن میں فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ گلبر خان، سید امجد زیدی، فضل رحیم، دلشاد بانو، ثریا زمان، مشتاق حسین اور عبداللہ حمید کو بھی اسی ضمن میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے

تمام ممبران کو پارٹی کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی گئی ہے ، جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ ،سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا