سپریم کورٹ(ٹی این ایس): پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

 
0
106

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 16 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کا 17 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی