راولپنڈی ( ٹی این ایس) ایس ایچ او ٹیکسلا سرمد الیاس کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی

 
0
93

، شراب سپلائر گرفتار، 2000لیٹرشراب برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر محمد علی کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 2000لیٹرشراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیا ت کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،منشیات اورشراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔