لاہور(ٹی این ایس)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر شاہی قلعہ میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی محفل موسیقی،معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا

 
0
153

وزیر اعلی محسن نقوی اور دیگر شخصیات نے ملی نغمے سنے اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو سراہا
شام موسیقی کے اختتام پر گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،تقریب کے شرکاء نے شاہی قلعہ سے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا
لاہور13اگست:-نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر شاہی قلعہ میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ملی نغموں سے سماں باندھ دیا۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، چین،امریکہ اور ایران کے قونصل جنرل، چیف الیکشن کمشنر نے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹریز،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعلی محسن نقوی اور دیگر شخصیات نے ملی نغمے سنے اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کو سراہا۔شام موسیقی کے اختتام پر گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب کے شرکاء نے شاہی قلعہ سے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔