اسلام آباد (ٹی این ایس) موٹروے ایم ون / بھاری مقدار میں ائس پکڑی گئی ۔

 
0
107

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ائس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔
رشکئی سروس ایریا کے قریب, دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر M-1 شفیق الرحمن نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ۔جس پر ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔
اس صورتحال میں سیکٹر کمانڈر ایم ون نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت جاری کی اور خود اس کا پیچھا کیا ۔موٹروے پولیس کو پیچھے اتے دیکھ کر ملزم نے گاڑی سڑک سے اتار دی اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 15 پیکٹ ائس برامد
موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ ائس کا کل وزن 15 کلو 600 گرام تھا ۔
عالمی مارکیٹ میں ائس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ۔
متوقع طور پر ائس پنجاب کی جانب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کر کے گاڑی اور منشیات، تھانہ تور ضلع مردان پولیس کے حوالے ۔واضح رہے، ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی جانب سے مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری تھی ۔مزید قانونی کاروائی جاری ۔