راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
57

ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروش سمیت نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم02لاکھ50ہزار روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا کیٹرنگ کا سامان برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم مزمل گرفتار کر لیا،ملزم سے مسروقہ رقم 02لاکھ 50ہزار روپے اور لاکھوں روپے مالیت کاکیٹرنگ کا سامان برآمد کر لیا،ملزم قبل ازیں بھی نقب زنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ھے ۔ جبکہ مزید کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملزم عبدالرحمٰن سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ایس پی پوٹھوار کا کہنا تھا کہ شہرویوں کے جان اور مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز سمیت منشیات فروشوں کیخلاف خلاف مزید کاروائی میں تیزی لائی جا رہی ہے۔