ریجنل آفیسر ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی زیر صدارت ڈی ایس پی بابر ممتاز ضلع راولپنڈی، عابد خان انچارج ڈسٹرکٹ ضلع اٹک و جہلم اور محمد زراعت انچارج ڈسٹرکٹ ضلع چکوال ریجنل آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

 
0
149

راولپنڈی 03 مئی 2021 (ٹی این ایس): ریجنل آفیسر ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی زیر صدارت ڈی ایس پی بابر ممتاز ضلع راولپنڈی، عابد خان انچارج ڈسٹرکٹ ضلع اٹک و جہلم اور محمد زراعت انچارج ڈسٹرکٹ ضلع چکوال ریجنل آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہ مارچ و اپریل2020 -21 کی پرفارمنس کا مقابلتا جائزہ لیا گیا۔ جو کہ کسی حد تک تسلی بخش رہی۔
مزیر براں ہدایت کی گئ کہ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جاے۔ اسلحہ منشیات مجرم اشتہاری و مفروران کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی جاے۔
انچارجز پوسٹ کو ہدایت کی جاۓ کہ مو جودہ حالات میں کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دی جاۓ اور عوام والناس کے ساتھ اچھے روابط قائم کرتے ہوۓ کرونا سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جاۓ۔روڈ یوزر بلخصوص رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہت سے لوگ عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کے لیے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں انکی حفاظت کو یقینی بنایا جاۓ۔ تراویح و دیگر اجتما عات کی سیکورٹی کے حوالے سے ضلعی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جاۓ نیزکسی بھی مشکل میں بر وقت مدد فراہم کی جائے۔