چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے قدرتی حسن میں مزید اضافے کے لیے انڈر پاس اور پلوں میں آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام تیزی سے جاری

 
0
3003

اسلام آباد 04 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے قدرتی حسن میں مزید اضافے کے لیے انڈر پاس اور پلوں میں آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام تیزی سے جاری ہے سیونتھ ایونیو کے پلوں اور انڈر پاسز اور شہید ملت روڈ کے تین انڈر پاسز کو۔ آرٹ ورک اور فن خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے اس کے علاؤہ آئی ایٹ کے قریب پیدل چلنے والے پل پر ٹرک آرٹ کا خوبصورت نمونہ ڈیزائن کیا گیا ہے اس آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی میں فن خطاطی سے منسلک یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے دن رات کوشاں ہے اسلام آباد کے حسن میں اضافے کے لیے انڈر پاسز اور پلوں پر آرٹ ورک اور ٹیلی گرافی کا کام جاری ہے اس حوالے سے سیونتھ ایونیو پر پلوں اور انڈر پاسز کو آرٹ اور خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے آئی ایٹ کے قریب پیدل چلنے والے پل کو ٹرک آرٹ ڈیزائن سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے اس کے علاؤہ شہید ملت روڈ کے تین انڈر پاسز کو آرٹ ورک اور فن خطاطی سے خوبصورت بنا دیا گیا ہے اس آرٹ ورک اور خطاطی کے کام میں فن خطاطی سے منسلک کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے خصوصی طور پر حصہ لیا جو اس فن کا علم حاصل کر رہے ہیں اور ماہر ہیں اس کے علاؤہ سی ڈی اے کی جانب سے اس مہم میں تمام شاہراہوں،گلیوں ،سائن بورڈز،مارکیٹوں ،پلوں پارکوں،اہم مراکز پر جو غیر قانونی وال چاکنگ اور پمفلٹ کو بھی صاف کر کے اصلی حالت میں بحال کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے