عامر کیانی، عمران اسماعیل کیخلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج

 
0
116

سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کیخلاف اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج، مقدمہ میں عباد رسول قریشی،محمود باقی مولوی،عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی،حسن حمید ،وقاص عزیذ قریشی،پٹواری راجہ محمد اشفاق،محمد سلیم اختر پٹواری،عاصم عزیز بھی ملزم نامزد

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے نجی سوسائٹی کے این او سی کیلئے موضع ہتھیال کے انتقال کے کاغذات داخل کرائے،جو انتقال داخل کروایا گیا،وہ تاحال منظور نہیں،اسی انتقال کا فرد سوسائٹی این او سی کے لئے آر ڈی اے میں جمع کروایا گیا،ملزمان نے غیر منظور شدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے سادہ لوح لوگوں سے جعل سازی اور فراڈ کیا،ملزمان کے ساتھیوں کا تفتیش میں سراغ لگایا جائے گا، مقدمہ کے اندراج کے بعد اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پٹواری راجہ اشفاق،سلیم اختر کو گرفتار بھی کرلیا۔