زمان پارک کے باہر جھڑپیں،کتنے اہلکار زخمی ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

 
0
115

زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپوں میں تشدد سے 2 ڈی ایس پیز، ایس ایچ او اور گیارہ اہلکار زخمی ہوئے ، ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پی ٹی آئی اے کے پر تشدد ہنگاموں کے دوران لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرتے ہوئے پولیس کی کئی جوان شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں میں ڈی ایس پی سبزہ زار، ڈی ایس پی ٹاون شپ شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او ہنجروال، کانسٹیبل عرفان،ندیم، بلال،وقار،عبدالستار، علی عصمت، سکندر، علی حمزہ شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے تحریک انصاف کے 38کارکنوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لسٹ بھی جاری کردی ۔