اسلام آباد ،زیر تعمیر پل کا ایک اور پلر گر گیا،چیئرمین سی ڈی اے نے انکوائری کے آرڈر جاری کردیے

 
0
151

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں زیر تعمیر پل کا پلر گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پلر کی شٹرنگ گرنے سے تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی،
چیئرمین سی ڈی اے و کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل موقع پر پہنچ گئے ،کرین سلپ کی وجہ واقعہ پیش آیا ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انکوائری کرنے آرڈر کردیے ہیں، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سیفٹی اور ہیلتھ پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک پلر گرا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔