اسلام آباد 04 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد سےہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ملاقات کرکے وکلا کے مسائل سے آگاہ کیا اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں وکلا اور ان کی فیملیز کے لئے پاسپورٹ آفس قائمُ کرنے کی درخواست کی جس پر وزیرِداخلہ نے پاسپورٹ آفس کے لیے پراسیس شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی سردار عبدالرازق نے راولپنڈی میں زیر تعمیر لائرز ہسپتال کے لئے بھی وزیراعظم سے خصوصی گرانٹ منظور کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیرِداخلہ نے وکلا کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان تک پہنچانے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
Home
قومی
اسلام آباد وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمدسے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدرکی ملاقات، وکلا...













