لاہور (ٹی این ایس) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ کا دورہ

 
0
119

کمشنر فیصل آباد صلوت سعید، آرپی او فیصل آباد عابد خان اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، سی پی او عثمان اکرم سمیت دیگر افسران ہمراہ۔
آئی جی پنجاب نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات اور متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کا جائزہ لیا، مسیحی کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں سے ملاقات۔
حکومت پنجاب متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی بحالی کا فوری آغاز کر رہی ہے، پنجاب پولیس متاثرہ مسیحی کمیونٹی کے بچوں کو پولیس ویلفئیر سکولز میں مفت تعلیم اور سہولیات فراہم کریگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور