عمران خان کی پی ٹی آئی بلوچستان صدرکی تعریف او انتخابات کی تیاری کی ہدایت 

 
0
422

اسلام آباد ، اکتوبر31(ٹی این ایس): پا کستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کی پارٹی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انھیں الیکشن کی بھر پور تیاری کی ہدایت،تفصیلا ت کے مطابق پا کستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے تحریک انصاف کے چےئر مین عمران سے انکی رہا ئش گاہ بنی گالہ میں پیر کی شب ملاقات کی،طویل دورانیے کی ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے ملکی بلخصوص بلوچستان کی مجموعی سیا سی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے عمران خان کو بلوچستان میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں آنے والے الیکشن میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے ممکنہ اتحاد کے بارے میں آگاہ کیا ،سردار یار محمد رند نے چےئر مین عمران خان کو بلوچستان کی مختلف سیا سی جما عتوں سے مستعفی ٰ ہو کر پی ٹی آئی میں شمو لیت کے لئے تیار افراد کے بارے میں بھی آگاہ ، اس مو قع پر پا کستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے سرداریار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیہون کے کا میاب جلسے پر انہیں مبارکباد دی ،عمران خان نے کہا کہ سردار یار محمد رند کی کوششوں سے بلوچستان میں پی ٹی آئی فعال اور مضبوط ہورہی ہے آنے والے دور میں پی ٹی آئی بلوچستان میں عوامی طاقت سے اکثریت حاصل کر ے گی انہوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں جبکہ آنے والے الیکشن کے لئے بلوچستان میں بھرپور تیاری کا آغاز کر یں ۔