لاہور(ٹی این ایس)محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کاطویل دورہ، ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ہو گی، وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی

 
0
146

محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کاطویل دورہ، ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ہو گی، وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی
بائی پاس آپریشن کابیک لاگ ختم کرنے کیلئے مزید سرجنزکی خدمات لینے کا فیصلہ،آپریشن تھیٹرز کو انفکشن فری بنانے پرہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا
طبی سہولتوں کا جائزہ لیا،وارڈز کا معائنہ کیا،پرائیویٹ کمروں کا بھی وزٹ کیا، پرانے بیڈز اور پرانے میٹرس تبدیل کرنے کی ہدایت
آپریشنز میں تاخیر کے حوالے سے مریضوں کی شکایات، ہسپتال انتظامیہ کوبائی پاس آپریشن 7روز اورانجیو گرافی4روز کے اندر کرنے کی ہدایت
پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹرز انفکشن فری ہوچکے ہیں،آپریشنز کا بیک لاگ جلد ختم ہوجائے گا:محسن نقوی
پرائیویٹ کمروں اورآئی سی یوز کی حالت کو بہتر بنایا جائے،طبیعت بہتر ہونے پر مریضوں کو ایمرجنسی سے فوری طور پر وارڈز میں شفٹ کیا جائے
ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،مریضوں کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی
لاہور19اگست:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کاطویل دورہ کیا-محسن نقوی نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا،وارڈز کا معائنہ کیا،پرائیویٹ کمروں کا بھی وزٹ کیا-بائی پاس آپریشن کابیک لاگ ختم کرنے کیلئے مزید سرجنزکی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا-پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ہو گی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پلان کی منظوری دے دی-پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا– محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ کے انتظام اورسہولتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے کہا کہ نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنانے کیلئے میسر وسائل کو استعمال میں لایا جائے۔محسن نقوی نے پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز کو انفکشن فری بنانے پرہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا- محسن نقوی نے جنرل کارڈیک سرجری وارڈ،آئی سی یواورایمرجنسی وارڈ کے ساتھ ہسپتال کے دیگر شعبوں کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ نے مریضو ں کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی – محسن نقوی نے وارڈ زکے واش رومز اوربیڈز بھی چیک کیے اور پرانے بیڈز اور پرانے میٹرس تبدیل کرنے کی ہدایت کی-وارڈز میں موجود مریضوں نے آپریشنز میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کوبائی پاس آپریشن 7روز اورانجیو گرافی4روز کے اندر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹرز انفکشن فری ہوچکے ہیں،آپریشنز کا بیک لاگ جلد ختم ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی سے بزرگ مریض محمد فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے آپ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔بزرگ مریضہ شاہدہ پروین نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سر پر ہاتھ پھیر کر ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ”بیٹا آپ اچھا کام کررہے ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے“بزرگ مریضہ شاہدہ پروین نے وزیراعلیٰ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
-وزیراعلیٰ محسن نقوی بزرگ مریضہ کے پاس کچھ دیر کھڑے رہے اورپوری توجہ سے ان کی باتیں سنتے رہے-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پرائیویٹ کمروں اورآئی سی یوز کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔طبیعت بہتر ہونے پر مریضوں کو ایمرجنسی سے فوری طور پر وارڈز میں شفٹ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئے وارڈبنانے کیلئے جلد جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی-محسن نقوی نے کہا کہ پی آئی سی کے بورڈ کا اجلاس جلد بلاکرضروری فیصلے کیے جائیں۔ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔مریضوں کی سہولت کیلئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ محسن نقوی نے پی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا – وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سی ای او ڈاکٹر نعمان، ایم ایس ڈاکٹر تحسین، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے