راولپنڈی(ٹی این ایس)آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا جائے گا

 
0
58

.. آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا جائے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2023ء لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پہلے سیمی فائنل میچ میں واپڈا نے نیوی اور ماڑی پیٹرولیم نے آرمی کلرزکوشکست دی, پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے زبردست کھیل پیش کرتے پاکستان نیوی کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ پاکستان واپڈا نے 2 گول کے مقابلے میں 5 گول سے میچ جیت کر فائنل میچ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
پاکستان واپڈا کی جانب سے اعجاز احمد نے 2 گول، رومان خان، حنان شاہد اور اویس ارشد نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے احسان اللّہ اور بشارت نے ایک ایک گول سکور کیا۔
اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ہارون رشید انٹرنیشنل اور عرفان طاہر نے ادا کئے ان کے ساتھ فھد علی خان ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیسر رفیق الرحمن کے ساتھ اختر علی، نوید احمد اور یاسر لودھی نے ججز کی زمہ داریاں ادا کیں ,دوسرے سیمی فائنل میں ماڑی پیٹرولیم اور پالستان آرمی کلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مقررہ وقت میں میچ 2 دو گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹس پر ہوا ۔ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ماڑی پیٹرولیم کے 4 گول کے مقابلے میں آرمی کلرز کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی اور اس طرح مجموعی طور پر ماڑی پیٹرولیم نے یہ میچ 3 کے مقابلے میں 6 گول سے جیت کر فائنل میچ میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ارباز احمد نے 2 گول جبکہ ارشد ، عمیر ، عبداللّٰہ اور احتشام نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان آرمی کی جانب سے شہباز نے 2 گول اور رضوان سینئیر نے ایک گول سکور کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید انٹرنیشنل اور امیر حمزہ نے ادا کئے ان کر ساتھ اسد عباس ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیسر مرتضیٰ بھٹی کے ساتھ آصف بیگ، طارق بٹ، اور حمزہ طفیل نے ججز کی زمہ داریاں بخوبی ادا کیں۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی ، اولمپیئن شہناز شیخ ، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل محمد یامین، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میجر طارق ورک، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راجہ شجاع اقبال، ایمپائرز مینیجر ذوالفقار حسین ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر کامران شاہ ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر مبارک علی ، ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار بیگ ، اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حفیظ ،حاجی نعیم اور ان کی ٹیم کے ساتھ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی,