راولپنڈی(ٹی این ایس) دینی مدارس اسلام کے قلعے جن کے ذریعے اسلام کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا جارہا ہے

 
0
561

 دینی مدارس اسلام کے قلعے جن کے ذریعے اسلام کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا جارہا ہے ، حفاظ کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں قوم اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلوانے کے لیے آگے بڑھے ان خیالات کا اظہارمفکراسلام مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ نے وفاقی دارالحکومت میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ گلبرک گرین کے زیر اہتمام درس قرآن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، ادارہ تعلیمات اسلامیہ گلبرک گرین میں تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض حافظ محمد قاسم شیخ نے ادا کیے، علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اسلام سچا مذہب ہے اور قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ دین صرف اسلام ہی ہے۔دین کی تکمیل کے اعلان کے بعد صحابہ کرام نے پوری دنیا میں دین کو عام کیا اور اب موجودہ دور میں یہ فریضہ علماء کرام ادا کر رہے ہیں امت مسلمہ کی زبوں حالی اور کفار سے مار کھانے کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے دین کو پس پشت ڈال دیا ہے اور دنیاوی امور کو اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔فسلطین میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہےکشمیر،برما میں بھی مظالم جاری ہے افغانستان، عراق، شام، یمن،لیبیاء میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا مگر پوری امت مسلمہ تماشائی رہی آج پھر صلاح الدین ایوبی،محمود غزنوی،غوری جیسے کرداروں کی ضرورت ہے اور اس کے لیے علماءکرام کی تاریخ ہے کہ جنہوں نے 1857 میں انگریز کے خلاف جہاد کا اعلان کیا پوری دنیا میں دین کی تبلیغ،تعلیم اور فلاحی و رفاہی خدمات میں علماء کا کوئی ثانی نہیں اس لیے قوم جو ہمیشہ ان پر اعتماد کرتی ہے آئندہ بھی ان پر بھرپور اعتماد کرے۔ .صاحبزادہ سید فیصل شاہ ، صاحبزادہ سید نعمان ریاض شاہ مفتی گلزار احمد نقشبندی ، مفتی محمد لیاقت علی ، علامہ رضوان انجم ، اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پرتمام علما کرام نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان ، کا قرآن کی تعلیم کے انقلابی پیغام کو ہر فرد تک پہنچایا جائے گا اور باطل نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، اولیاء کرام نے دین اسلام نبی کریمؐ کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچایا اورانسانیت کی خدمت بھی انکا مشن رہا ہے ہمیں بزرگان دین اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا،اولیا ء کرام کے آستانے دُکھی لوگوں کی اُمیدوں کا محور و مرکز ہیں، اولیاء کرام کی دین اسلام اور انسانیت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،