ہری پور(ٹی این ایس) عوامی فورم ہری پور کی کابینہ مکمل کر لی گئی

 
0
277

عوامی فورم ہری پور کی کابینہ مکمل کر لی گئی،چیئرمین و سینئر وائس چیئرمین کے بعد دیگر کابینہ کے اراکین کا انتخاب کرتے ہوئے سردار محمد حفیظ وائس چیئرمین معروف سماجی کارکن محمد افسر جنرل سیکرٹری شیخ شاداب فاروق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین اور جمیل احمد خان کوارڈی نیٹرز جمال خان اور فیاض خان میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ محمد سلیم فنانس سیکرٹری جبکہ محمودالرحمن کو آفس سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی اس حوالے سے فورم کا اہم اجلاس گزشتہ شام فورم کے روح رواں طاہر امین خان ترین کی میزبانی میں ان کی رہائشگاہ واقع جی ٹی روڈ درویش منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی حافظ سرفراز خان ترین کی تلاوت کلام پاک اور وقاص نقوی ایڈوکیٹ کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کے بعد طاہر امین خان ترین نے شرکاء اجلاس کو اگاہ کیا کہ سابقہ اجلاس میں آئین کی منظوری اور چیئرمین کے عہدے کے لیے معروف سیاسی و سماجی شخصیت و قانون دان قاضی محمد سعید ایڈوکیٹ اور سینئر وائس چیئرمین کے لیے سابق چیئرمین سروس ٹریبونل خیبر پختون خوا و ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان خان کے ناموں پر اتفاق کے بعد کابینہ کے دیگر اراکین کے انتخاب کے لیے اورنگزیب مغل،سردار حفیظ شیخ شاداب اور شیخ فیاض پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جنھوں نے جنرل باڈی و ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد دیگر عہدیداران کا انتخاب مکمل کیا ہے جس کے مطابق سردار حفیظ وائس چیئرمین محمد افسر جنرل سیکرٹری شیخ شاداب فاروق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ سرفراز خان ترین اور جمیل احمد خان کوارڈی نیٹرفیاض خان اور جمال میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ محمد سلیم فنانس سیکرٹری اور محمودالرحمن آفس سیکرٹری ہوں گے اس موقع پر نعیم عابد،عرفان مبارک،یاسر ریاض،تنویر احمد خان،آصف خان،نعیم خان ایڈوکیٹ،اکبر خان،واجد علی شاہ،نعمان الحسن شاہ،عثمان وحید،رضوان نذیر،شیراز ایڈوکیٹ،گل حبیب خان،بہار خان،ملک سیف الرحمن، فیصل شہزاد اور دیگر بھی موجود تھےاجلاس میں نعیم عابد کو ڈی آر سی کا ممبر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی…