جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

 
0
235

راولپنڈی 05 جنوری 2021 (ٹی این ایس): جون 2020 میں ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار, پولیس ذرائع کے مطابق مجرم اشتہاری گوجر خان پولیس کو دہشت گردی ,اقدام قتل اور سرکاری املاک کی نقصان رسانی کی دفعات کے تحت مطلوب تھا۔ فائرنگ کے دوران ڈی ایس پی گوجر خان کی گاڑی اور تھانہ کے گیٹ پر فائر لگے تھے, فائرنگ سے پولیس افسران و اہلکار محفوظ رہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سنگین مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر اور انکی ٹیم کو ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں اے ایس پی گوجر خان سرکل اور ایس ایچ او گوجر خان نے ٹیم کے ہمراہ سائنسٹیفک طریقہ تفتیش سے انتہائی اہم مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
رواں سال کے دوران سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کے خلاف گوجرخان پولیس کی دوسری بڑی کاروائی ہے، دو روز قبل مجرم اشتہاری ساجد میکن عرف ساجو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، مجرم اشتہاری کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ مجرمان اشتہاری او انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیگی، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر, اے ایس پی وایس ایچ او گوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش