انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی گرفتار، رینجرز

 
0
218

کراچی 05 جنوری 2021 (ٹی این ایس): رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے انتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس کی انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران پرانا گولیمار سےانتہائی مطلوب منشیات فروش دانش عرف درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ منشیات فروشی کے علاوہ تقریباً400سے زائد وارداتیں کیں۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں میں بلال ، رحمان ڈاڈا اور عامر موٹا شامل ہیں ، ملزم نےساتھیوں سےملکرمختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اور اعتراف کیا وہ پرانا گولیمار کی دکان سے ماہانا بھتہ لیتارہاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوید عرف کپی کےکہنےپرملزم 4سےزائدمخالفین کو قتل کرچکاہے، ملزم کےدوسرےساتھیوں کی بھی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم ملزم کو بمعہ اسلحہ سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے اٹھائیس دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی، پولیس نے بھی موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش دادن ابڑو کو مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قتل ،اقدام قتل، پولیس مقابلے، بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا، دادن ابڑو کے خلاف مختلف تھانوں میں تیس سے زائد مقدمات درج ہیں۔