پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے انفارمیشن سیکٹری حامد عباسی نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 17سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر راولپنڈی کی متعدد یونین کونسلوں کے سابق چیئرمینز نے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت سے حامد عباسی کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ گزشتہ روز مختلف یو سی چیرمینوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی 17 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار حامد عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اس مرتبہ ن لیگ راولپنڈی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ورکرز اس مرتبہ متحد ہیں ۔ قیادت پارٹی ورکروں اور پارٹی کے لیے دن رات کام کرنے والوں کو ٹکٹ دے۔ میں نے پی پی 17 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کی عوام اور دوستوں کی مشاورت سے کیا ہے ۔ مجھے پوری امید ہے کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام یو سی چئیرمینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری مکمل حمایت کی انشاء اللہ تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔













