ہریپور(ٹی این ایس) آج دوسرا دن ہے جگر گوشہ رسول ص جوانان جنت کے سردار کا اور ان کے جانثاروں کے لاشے تپتی ہوئی ریت پر بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں

 
0
164

 آج دوسرا دن ہے جگر گوشہ رسول ص جوانان جنت کے سردار کا اور ان کے جانثاروں کے لاشے تپتی ہوئی ریت پر بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں اور مخدورات عصمت کو قیدی بنا کر لے گئے ہیں یزید اور اس کے حواری یہ سمجھ رہے تھے اس طرح سے کرنے سے دنیا ان بھول جائے گی مگر ایسا نہیں ہوا آج بھی امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد بڑھتی جا رہی ہے اس وقت بھی یزیدیت اس نام سے خوفزدہ تھی آج بھی زکر حسین کرنے والوں کو روکنے کے لیے یزیدیت سرگرم عمل ہے یہ نام نہ اس وقت کا یزید مٹا سکا اور نہ اج کا یزید مٹا سکے گا یہی وجہ ہے کہ ساری دنیا میں حسین ع حسین ع ہو رہا ہے آج 12 محرم کو علی خان ہریپور میں اسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے جلوس ذوالجناح و علم حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام سید مظہر حسین شاہ ایڈوکیٹ. منظور الحسنین شاہ . غیور حیدر شاہ اور مختلف گھروں برآمد ہوئے اس جلوس میں ضلع بھر کی ماتمی حلقوں نے شرکت کی اور ماتم داری کی چوک میں زنجیر زنی کی گئی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں چیرمین صوبائی عزاداری صدر ونگ خیبرپختونخواہ ناور ممبر صوبائی آمن کمیٹی نیر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ ضلع ہریپور کے صدر حر عباس جعفری بھی موجود تھے اس کے علاوہ ریسکو 1122 ٹی ایم اے کا عملہ موجود تھا ڈی ایس پی سجاد خان، ایس ایچ او سرائے صالح اعجاز خان . ایس ایچ او سٹی کیڈٹ چن زیب اپنی بھاری نفری کے ساتھ موجود تھے اس کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے