پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

 
0
480

راولپنڈی مئی 20 (ٹی این ایس): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کے سفیر یائو جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔