وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت اہم کاروائیاں جی 9 مرکز میں قائم کار شو رومز سیل تجاوزات مسمار کر دی گئی

 
0
342

چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر شہر کے دیہی و شہری علاقوں میں بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ
اسلام آباد مئی 20 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات کے تحت شہر بھر میں خصوصی مہم جاری ہیں آج ہونے والی کاروائیوں کے دوران ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیموں نے جی نائن مرکز اور قریبی علاقوں میں فٹ پاتھس پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور فٹ پاتھس کو توڑ کر بنائے گئے سڑیکچر مسمار کر دیے سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اس دوران خلاف قانون استعمال پر 7 دوکانوں کو بھی سیل کر دیا آپریشن کے دوران سی ڈی اے کے انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول کے اعلی افسران اور ضلعی انتظامیہ کے عہدداران بھی موقع پر موجود رہے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کسی بھی مزاحمت کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق شہر کے شہری و دیہی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کی براہ راست سربراہی چیف کمشنر اسلام آباد کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام زونز میں تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی مہم کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات پر جناح ایونیو اور ناظم الدین روڈ کی گرین بیلٹ سے تجاوزات بھی مسمار کی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری مہم کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا