ضمنی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ،وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 
0
226

ضمنی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ،وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا، ضمنی الیکشن کا انعقاد محتاط انداز سے کیا جائے، انتخابی ادارے کو الرٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ، وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو متنبہ کردیا۔ انتخابی ادارے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے حاصل معلومات کے مطابق دہشت گردضمنی انتخابات کے دوران کارروائیاں کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی گہما گہمی ہے اور کارکنان ضرورت سے زیادہ پرجوش ہیں ۔
آنے والے دنوں میں پنجاب میں سیاسی افراد کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث فوج اور پیرا ملٹری فورسزریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ جبکہ مختلف صوبوں میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنا اکیلا پولیس کیلئے بھی ممکن نہیں۔ لہذا ضمنی انتخابات کا انعقاد محتاط انداز سے کیا جائے۔