پاکستان اور سعودی عرب کا تمام علاقائی اورعالمی معاملات پر یکساں موقف ہے صدر مملکت کا امام کعبہ کیساتھ ملاقات میں اظہارِ خیال

 
0
364

اسلام آباد،مارچ 13 (ٹی این ایس): امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب نے صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی۔ا ن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تمام علاقائی اورعالمی معاملات پر یکساں موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی فورموں پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں انہوں نے ہر سال حج اور عمرہ کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے مسلم ممالک کے شورش زدہ علاقوں کے لوگوں کی بحالی کیلئے ایک نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ویژن2030 کی مکمل حمایت کرتا ہے جس سے خطے میں استحکام آئے گا اور معیشت بھی مضبوط ہوگی’ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک        اسلام مخالف پروپیگنڈہ کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے مل کر کام کرہے ہیں۔صدر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کومضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے تاکہ اس برادر ملک پر دنیا کی کوئی طاقت میلی نظر ڈالنے کی جرات نہ کرسکے۔اس موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نہ صرف سفارتی تعلقات ہیں بلکہ د ونوں ملک مذہب کے رشتے میں بھی بندھے ہوئے ہیں’ انہوں نے کہاکہ پاکستان   سعودی عرب کی طاقت ہے۔