پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے لئے سازگار ماحول قائم کئے جانے کی ضرورت ہے، گزشتہ دو سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھا ہے: وزیرِ خارجہ خواجہ آصف

 
0
364

اسلام آباد،مارچ 13 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے لئے سازگار ماحول قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ  پیر کو اسلام آباد میں پاک ایران بزنس فورم سے خطاب کررہے تھے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ گزشتہ دو سال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مرکزی بنک اور بنک ملی اسلامی کے درمیان بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ پاکستان اور ایران 70 سالہ دوستی میں ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادر اور چہا بہار بندرگاہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔