اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

 
0
60

پاکستان پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی اگلے 15 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈیول تیار کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے جبکہ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔