شہزاد ٹاون کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ڈی آئی جی آپریشنز کو واردات میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایات

 
0
7972

اسلام آباد اکتوبر 01 (ٹی این ایس): شہزاد ٹاون کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ڈی آئی جی آپریشنز کو واردات میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایات۔ ایس پی سٹی زون عامر خان نیازی کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ رقم ترسیل کرنے والی گاڑی پر کسی قسم کا سیکورٹی سسٹم نصب نہ تھا۔ گاڑی پر تعینات سکیورٹی گارڈز سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔ سکیورٹی گارڈز غیر تربیت یافتہ تھے اور دوران واردات کوئی مزاحمت نہیں کی۔ گاڑی کے اندر سے لاک مکمل ٹوٹے تھے اور بالکل غیر محفوظ تھی۔ جس گاڑی میں ڈکیتی ہوئی وہ اتنی بڑی رقم ترسیل کرنے کے قابل نہیں تھی۔ اتنی رقم ترسیل کرنے سے پہلے متعلق ادارے نے پولیس کو کوئی اطلاع فراہم نہیں کی۔ جس پوسٹ آفس کے سامنے واردات ہوئی وہاں کوئی سکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔ گاڑی کو پوسٹ آفس سے باہر کھڑا کرکے رقم کی ترسیل کی جارہی تھی جو کہ ایس او پی کی سخت خلاف ورزی ہے۔ تاہم پولیس واردات میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنیکل طریقے سے تمام تر وسائل بروئے کار لایا کر ٹریس کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔