اسلام آباد(ٹی این ایس) حیرات وقف فاؤنڈیشن ترکی کی طرف سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی

 
0
75

 تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول سے ھوا نعت پڑھنے کی سعادت محمد عزیر نے کی، پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا، انفارمیشن سیکرٹری کے فرائض صاحبزادہ داؤد سلطان نے ادا کئے تقریب میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباء نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنی اپنی آراء کا اظہار خیال بھی کیا
حیرات وقف فاؤنڈیشن ترکی کے کنٹری ہیڈ *جماعت الصعالین پنجاب جناب صاحبزادہ مرید سلطان تھے جنہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل کی اچھی تربیت ہی اصل کامیابی ہے. تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تعلیم ریسرچ ٹیکنالوجی کی ترقی سے کسی بھی قوم کے وقار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہیں،
اکیسویں صدی میں ہم نے اپنے نوجوان نسل کی علمی و فکری اور نظریاتی تربیت فکر اقبال کی روشنی میں کرنی ہیں، نوجوان کسی بھی قوم کا معمار ہوا کرتے ہیں ، ان کی بہترین تربیت قوم اور معاشرے پر فرض ہے، نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس موقع پر کنٹری ہیڈ حیرات وقف فاؤنڈیشن ترکی، صاحبزادہ مرید سلطان نے مزید کہا نوجوان نسل کی ذمّہ داری اسوہ حسنہ نبی کریم صلی اللّہ و آلہ وسلم کی روشنی میں ہو تو تمام مسلم ممالک یکجا ہو سکتے ہیں،
ترکی اور پاکستان کی دوستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا
دنیا پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کی مثال نہیں ملتی،دونوں ملکوں کا فاصلہ تو ہزاروں میل کا ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت پر ایک دوسرے کی مدد کی اور وفاداری کا ثبوت دیا ،بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور ترکی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کے رشتے کو مزید تقویت ملتی چاہیے، اسلامی تعلیمات پر قائم مسلم ریاستوں میں بھائی چارے اور خوشحالی کے پیغام کو عام کیا جائے،
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صاحبزادہ مرید سلطان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی،