کراچی(ٹی این ایس) : کراچی ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نواز علی بروہی نے ٹاؤن انجینئر آفاق احمد کے ہمراہ منگھوپیر یونین کمیٹی 01 کے علاقے عبداللہ رند گوٹھ کا دورہ

 
0
119

کراچی ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نواز علی بروہی نے ٹاؤن انجینئر آفاق احمد کے ہمراہ منگھوپیر یونین کمیٹی 01 کے علاقے عبداللہ رند گوٹھ کا دورہ کیا جہاں علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی مسائل معلوم کیئے معززین نے گوٹھ میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا جس پر ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نے فوری طور پر گوٹھ میں پانی فراہم کرنے کے احکامات دیئے ٹاؤن انجینئر نے سروے کرکے پانی کی لائن بچھانے کی یقین دہانی کروائی ساتھ ہی ٹاؤن چیئرمین نے عبداللہ رند گوٹھ کے معززین کو آگاہ کیا کہ بہت جلد ماہی گاڑھی کے مختلف گوٹھوں اور عبداللہ رند گوٹھ میں بجلی کی فراہمی کے کام کے آغاز کر دیا جائے گا