19ہزارفٹ بلندی پرالترچوٹی پرپھنسے 2کوہ پیماؤں کوبچالیا گیا:آئی ایس پی آر

 
0
297

راولپنڈی جولائی 1(ٹی این ایس) پاک آرمی کے پائیلٹس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 19ہزارفٹ بلندی پربرفانی تودے میں پھنسے کوہ پیماؤں کوبچالیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیما ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسے تھے، ریسکیو کئے جانے والے کوہ پیماؤں میں برطانیہ کے بروس نارمنڈ اورملرٹموتھی شامل ہیں جبکہ آسٹریلوی کوہ پیماکرسٹن ہبرتودے تلے دب کر انتقال کرگئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ ریسکیو کئے جانے والے 2 برطانوی کوہ پیماؤں اور ہلاک ہونے والے آسٹرین کوہ پیما کی لاش گلگت روانہ کر دی گئی ہے۔