اسلام آباد (ٹی این ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

 
0
69

درخواست ضمانت میں وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے ان کے خلاف بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیرالتوا نہیں تھی، شوہر کے بعد اب انہیں بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جون 2022 سے لیکر ابتک ان کے خلاف درج خفیہ مقدمات، انکوائریز، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک اداروں کو کسی بھی مقدمہ میں انہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک عبوری ضمانت دی ہوئی ہے۔ جبکہ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب اپنی تحقیقات مکمل کر چکا ہے اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔