اسلام آباد(ٹی این ایس) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پی۔آر۔اے کے الیکشن 2023 میں صدر کی نشست جیتنے پر عثمان خان کو مبارک باد دی

 
0
52

   اسی طرح سیکریٹری نوید اکبر چوہدری۔ خزانچی اصغر چوہدری۔ نائب صدر احمد نواز لالہ۔ سیکریٹری اطلاعات جاوید حسین۔جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی۔ جبکہ ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز۔ عبدالرزاق کھٹی۔ آسیہ انصر۔صائمہ بھٹی۔ نادر گورمانی۔ جاوید نور اور عاطف شیرازی کو جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ جبکہ فاونڈر پینل کے روح رواں صدیق ساجد ۔ صغیر چوہدری۔ بہزاد سلیمی۔ میاں شاہد قربان بلوچ۔فرقان راو نے کہا ہے کہ دراصل یہ کسی ایک پینل کی نہیں ورکنگ جرنلسٹ کی جیت ہے یہ الیکشن دیگر صحافتی تنظیموں کے لئے رول ماڈل ہے ۔ صدر اکرا و کونسل ممبر پی آر اے و سابق فنانس سیکریٹری نیشنل پریس کلب صغیر چوہدری نے کہا کہ دونوں پینلز اور آزاد امیدواروں نے بڑے پروفیشنل انداز میں الیکشن میں حصہ لیا ۔ فاونڈر پینل کے تمام امیدواروں نے جم کر مقابلہ کیا خصوصی طور پر سیکریٹری کے لئے بشیر چوہدری صرف 8 ووٹوں سے پیچھے رہے اسی طرح فیضان کا بھی بڑا کلوز مارجن تھا جبکہ گورننگ باڈی میں بھی بڑا سخت مقابلہ رہا ممبر گورننگ باڈی آسیہ انصر نے سب سے زیادہ 158 ووٹ حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا،جبکہ ووٹ حاصل کرنے والوں جاوید نور 130 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور عائشہ ناز نے 123 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ صغیر چوہدری ۔ رانا کوثر علی۔میاں شاہد۔ انوار عباسی ۔ احسان بخاری۔ شیخ بلال۔ اے ڈی عباسی ۔ شمس نیازی۔ رانا عدنان۔ عاطف بٹ اور ندیم سیال سمیت تمام منتخب باڈی اکرا نے پی آر اے الیکشن کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر چئیرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر۔ ممبر محمد اعجاز اور میاں منیر کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیٹی کا یہ عمل لائق تحسین اور مثالی ہے ہے ۔اکرا امید کرتی ہے کہ کامیاب ہونے والی نو منتخب باڈی اپنے آئین اور منشور کے مطابق صحافیوں کی ویلفیئر کے لئے جدوجہد کرئے گی۔ جبکہ کامیاب نا ہونے والے امیدوار بھی پی آر اے کے ممبران کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔