اسلام آباد(ٹی این ایس) ن لیگ سے تعلق رکھنے والی کون کون سی شخصیات نگران کابینہ کا حصہ ہیں

 
0
121

:وفاقی کابینہ میں سیاسی وابستگی رکھنے والے وزرا اور مشیروں کی شمولیت ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اعتراضات ،الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے سیکریٹری توقیر شاہ کو خط لکھ دیا۔ نگراں وفاقی کابینہ میں سیاسی وابستگی رکھنے والے نگراں وفاقی وزراکے کی شمولیت پرپیپلزپارٹی اور تحریک انصآف نے اعتراضات اٹھادئے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے سیکریٹری توقیر شاہ کو خط لکھ دیا  نگراں وفاقی کابینہ میں موجود وفاقی وزرا اور مشیروں کی ماضی میں سیاسی وابستگیوں کا پتا لگا لیا۔۔ نگراں کابینہ میں وزرا اور معاون سمیت چھ افراد اہم وزاراتوں پر تعینات ہیں نگراں وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج کا تعلق مسلم لیگ ن سے رہا ہے وہ دوہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ تک مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی ہم آہنگی رہے۔

،نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا تعق بھی ماضی میں مسلم لیگ ن سے رہا نگران وفاقی وزیر داخلہ نے دوہزار تیرہ میں ڈیرہ بگٹی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اورمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔اور دوہزار تیرہ میں صوبائی وزیرداخلہ بھی رہے۔۔نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف سابق وزیراعلی شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں اہم عہدے پر فائز رہے جبکہ نگراں وزیراعظم کے مشیر جواد سہراب ملک سابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ رہ چکے ہیں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں ،نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹبلشمنٹ احد چیمہ کا شمار بھی شہباز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

،انہوں نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک سال جیل بھی کاٹی ہے نگراں وزیرمواصلات شاہد اشرف تارڑ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں چئیرمین این ایچ اے رہے بریدنگ اسپیس::: الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو اپنے خط کے ذریعے سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد کی شمولیت سے اجتناب برتنے کا کہا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق عام تاثر ہے کہ نگراں حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے