آئی جی نے ڈی آئی جی آپریشنز کے اختیارات محدود کردئیے ،
ایس ایچ اوز کی تعیناتی کی زمہ داری ایس ایس پی آپریشنز کو سونپ دی گئی
آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے تمام ڈی آئی جیز اور ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ایک سپروائزری عہدہ ہے ایس ایچ اوز کی تعیناتی ڈی پی او ( ایس ایس پی آپریشنز )کرے گا
اسلام آباد ایک ضلع ہے اور اسلام آباد آئی جی کے کردار کی وضاحت پولیس آرڈر، 2002 میں کی گئی ہے، مراسلہ
پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 10، 11 اور 27 کے مطابق پولیس کا انتظام اسلام آباد آئی جی کے پاس ہوتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد مختلف عہدوں تعیناتیوں میں افسر کی کارکردگی پرکرےگا۔
ایس ایچ او اور افسر کی تعیناتی اس کا اپنے سینئرز اور عوام کے ساتھ برتاؤ شامل ہے۔
تحقیقات / یونٹس / ٹیمیں، جہاں قابل اطلاق ہوں۔ کسی اختلاف کی صورت میں آئی جی کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
یہ اسٹینڈنگ آرڈر جاری کردہ تمام دیگر احکامات/ایس او پی/پالیسیوں کو منسوخ کرتا ہے، مراسلہ
ڈی آئی جی آپریشنز متعدد بار میٹنگز میں شہر کے بڑھتے ہوئے کرائم کی نشاندہی کرچکے ہیں ، ذرائع
آئی جی اکبر ناصر خان کے چھٹی پر برطانیہ جانے کے دوران چار ایس ایچ اوز کو ڈی آئی جی آپریشنز نے تبدیل کیا تھا ،ذرائع
ڈی آئی جی آپریشنز کے ایکشن پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ،ذرائع
آئی جی نے ایس ایس پی آپریشنز کو ترقی کیلئے کورس پر جانے سے بھی روک دیا ،ذرائع