اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے بور ڈ میں 2ممبران کی تقرری،الیکشن کمیشن نے منظوری دیدی

 
0
48

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں 2افسران کی بطور ممبران تقرری کی منظوری دیدی۔جوائنٹ سیکرٹری وزات داخلہ کے نام لکھے گئے مراسلے میں گریڈ 19کے آفیسر محمد طارق سلامت کی بطور ممبر اسٹیٹ اور گریڈ 19کے ہی آفیسر ڈاکٹر محمد خالد کی بطور ممبر انجینئرنگ تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔طارق سلامت کی خدمات حکومت خیبر پختونخواہ سے جبکہ ڈاکٹر محمد خالد کی خدمات محکمہ ورکس حکومت پنجاب سے لے کر سی ڈی اے کے حوالے کی گئی ہیں