وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس، وزارت داخلہ  کو لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

 
0
411

اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں عمران خان نے وزیارت داخلہ کو لوٹ دولت واپس لانے کا ٹاسک دیا ۔

میڈا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں، بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قراردارد کی منظوری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے او آئی سی کو متحرک اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔