اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس): چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو تحقیقات کی تشہیرنہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب اعلامیئے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال اور پراسیکیوٹرجنرل نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں، اس وقت تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں تاکہ بعد میں کسی کے لئے شرمندگی کاباعث نہ بنے۔