حنا ربانی کھر کی افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات

 
0
96

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے منگل 29 نومبر کو افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔ حنا ربانی کھر اور عبدالسلام حنفی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر افغان وزیر معدنیات اور پیٹرولیم شہاب الدین دلاور بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے دو طرفہ تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ پر بات چیت کی۔پاکستان کا اعلی سطح کا وفد آج بروز منگل 29 نومبر کو افغانستان ( Afghanistan ) کے دارالحکومت کابل پہنچا۔ وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کر رہی ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس سے کابل کیلئے روانہ ہوا۔ پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں، جو افغانستان کا دورہ کریں گی، کابل آمد پر پاک افغان مذاکرات میں سیکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا۔