وزیراعظم کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون

 
0
142

وزیراعظم شہبازشریف کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا ، مادر وطن کے تحفظ و سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد و راہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔