حیدر آباد: کچا قلعہ شاہ فیصل کالونی میں حیسکو کی لاپرواہی کے سبب  چار بچوں کا ایک غریب باپ   جان سے چلا گیا

 
0
526

حیدر آباد،اگست 28(ٹی این ایس):حیدرآباد کچا قلعہ شاہ فیصل کالونی میں حیسکو کی لاپرواہی کے سبب  چار بچوں کا ایک غریب  باپ جان سے چلا گیا۔ تفصیلات مطابق  علاقہ میں دو دن سے   فیز کی خرابی کے سبب بجلی نہیں تھی۔ شکایت درج کرانے کے باوجود حیسکو کا عملہ نہیں پہچ سکا۔ اس دوان  علاقہ کے ایک  رہائشی فرمان مایوس ہوکر خود فیز چینج کرنے کے لیے بجلی کے پول پر چڑگیا تاہم  وہ بجلی کی زد میں آگیا اور جان کی بازی ہار گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ  اگر حیسکو کا عملہ وقت پر پہنچ جاتا تو شاید ایک ماں کا بیٹا 4 بچوں کا باپ اور ایک بیوی کا شوہر زندگی کی بازی نہ ہارتا۔