نوڈیرو کے نواحی گاؤں میں 15 سالہ  لڑکا پراسرار انداز میں گولی لگنے سے ہلاک

 
0
573

ورثا نے واقع کو اتفاقی قرار دیا  تاہم گاؤں میں نوجوان کی موت کو خود کشی قرار دیا جارہاہے

نوڈیرو،اگست 28(ٹی این ایس):نوڈیرو کے نواحی گاؤں حسن واہن میں مبینہ گولی لگنے سے نوجوان ہلاک  ہوگیا، ورثا نعش نوڈیرو کی اسپتال سے بغیر پوسٹ مارٹم کے گھر واپس لے گئے، ورثا نے واقع کو اتفاقی قرار  دیا  تاہم گاؤں میں نوجوان کی موت کو خود کشی قرار دیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے نواحی گاؤں حسن واہن میں 15سالہ نوجان شہباز علی چنہ مبینہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا نوجوان کو زخمی حالت میں نوڈیرو کی سرکاری ہاسپٹل لایا گیا جہاں پر نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مقتول نوجوان کے ورثا نوجوان کی نعش کو بغیر پوسٹ مارٹم کئے ہوئے گھر واپس لے گئے اور وقع کو اتفاقی واقع قرار دے دیا۔

دوسری جانب نوڈیرو تھانہ کے ایس ایچ او شاہ جھان نے کہا کہ مقتول نوجوان کی موت گولی لگنے سے پیش آئی ہے جبکہ ورثا کے کہنے کے مطابق شہباز چنہ اپنے گھر میں 12بور رائفل کو صاف کر رہا تھا اس دوران بیرل میں گولی لوڈ ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے گاؤں کے مکینوں کے مطابق نوجوان کی موت خود کشی کے واویلا ہونے پر پولیس کی جانب سے نوجوان کے موت کی تفتیش جاری ہے مقتول نوجوان شہباز چنہ نوڈیرو کی شاہی بازار میں ٹیلر ماسٹری کا کام کرتے ہیں۔