الیکشن کمیشن استعفیٰ دے ، جمعرات کو اسکے سامنے  بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے :ایم کیوایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

 
0
294

ایم کیوایم پاکستان انتظامی صوبے کا مطالبہ کرتی ہے، آگر کوئی آئینی تقاضے کی بات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے تو ہم اس کے ساتھ بات کرنے کو تیا رہیں: ووکرز اجلاس سے خطاب

کراچی، جولائی31(ٹی این ایس): ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 2013  میں ہماری 24نشستوں پر کسی کو حکومت بنانے کیلئے ضرورت نہیں تھی مگر آج تمام جماعتوں کو حکومت بنانے کیلئے ہماری سیٹوں کی ضرورت  پڑ رہی ہے۔

پارتی کے جنرل ووکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  الیکشن ہوا ہی نہیں ہے، ہم تمام عمل کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن استعفیٰ دے ، جمعرات کو الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا،

انھوں نے کہا کہ کسی کو ہماری ضرورت ہے تو پہلے اس شہر کراچی کی ضرورت پر بات کرے، کراچی کو اس کا حق دیا جائے، کسی رعایت و امداد کی ضرورت نہیں ، وفاق اور صوبے میں اب کراچی کو اس کا حصہ چاہیے، آئین کا تقاضا ہے کہ آبادی بڑھے تو ذیادہ سے ذیادہ صوبے بنائے جائیں، موجودہ صوبے لسانی صوبے ہیں، لسانیت کو پیدا کرتے ہیں،

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان انتظامی صوبے کا مطالبہ کرتی ہے،آگر کوئی آئینی تقاضے کی بات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے تو ہم اس کے ساتھ بات کرنے کو تیا رہیں،وفاق سے صوبوں کو، صوبوں سے بلدیات کو اختیار ات منتقل ہونے چاہیے۔

دریں اثناء ایم کیو ایم  کی  قیادت کیساتھ پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات جاری  ہے۔

ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالدمقبول صدیقی کے علاوہ ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی شریک ہیں ۔پی ٹی آئی وفد میں عمران اسماعیل ۔عارف علوی  فردوس شمیم نقوی اوردیگر شامل ہیں۔